Reference to close inquiry against Shahbaz Sharif

شہبازشریف کیخلاف 12پلاٹو ں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں جمع


Reference to close inquiry against Shahbaz Sharif

شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ایل ڈی اے بلڈنگ میں
آتشزدگی اورانکوائری میں نامزد متعدد افراد کے وفات پانے سے الزامات ٹریس
ایبل نہیں رہے۔ نیب مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز
شریف کے خلاف 12پلاٹو ں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں جمع کروا
دیا،شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ایل ڈی اے بلڈنگ میں
آتشزدگی اورانکوائری میں نامزد متعدد افراد کے وفات پانے سے الزامات ٹریس ایبل
نہیں رہے۔

نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے خلاف 12 پلاٹو ں
کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروا دیاگیا ہے۔ایل ڈی
اے نے 1978ء میں نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے لی تھی۔ ریفرنس میں
بتایا گیا کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی سے ریکارڈ جل گیا تھا۔ شہبازشریف پر
لگائے گئے الزامات ٹریس ایبل نہیں۔شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد
نہیں ملے۔

انکوائری میں نامزدمتعدد افراد وفات پاچکے ہیں۔ انکوائری میں نامزد میاں عطاء اللہ
اور میاں عطا رضا بھی وفات پاچکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں