opposition cannot be believed Shahbaz Gul

اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جاسکتا، جلسے میں بھی انہیں جھوٹ ہی بولنا ہے،شہبازگل

opposition cannot be believed Shahbaz Gul

کرپٹ ٹولہ ایماندار وزیراعظم کی حکومت گرانے کیلئے اکھٹا ہو رہا ہے، عمران خان کبھی ڈیل
نہیں کریں گے، معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی
روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جا سکتا، جلسے میں بھی انہیں
جھوٹ ہی بولنا ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی
روابط شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے،یہ لوگ کہتے ہیں لندن تو
کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بیانیہ اپوزیشن کا ایک دوسرے کیلئے بدلاہے ،اتنا جھوٹ بولنے والے
کارکن پکڑے جانے کا بھی جھوٹ بولیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت بھی قانون
کی پابند ہے اور اپوزیشن بھی، اپوزیشن نے امن و امان ہاتھ میں لیا یا پبلک پراپرٹی کو نقصان
پہنچایا تو کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے خود کہا کہ وہ اس لیے چپ تھی کہ چچا ڈیل کی کوشش کر رہے
تھے، ڈیل نہیں ہوئی تو این آر او مانگا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ ایماندار وزیراعظم
کی حکومت گرانے کیلئے اکھٹا ہو رہا ہے، عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں