Maulana Fazlur Rehman statement on government

حکومت کو دسمبر نہیں دیکھنے دینگے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman statement on government

گوجرانوالہ سے عوام کا سمندر اٹھے گا، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں جنگ لڑنا چاہتے
ہیں، تحریک چل پڑی ہے اب منزل پر جاکر رکے گی 5سربراہ جے یو آئی ( ف)جمعیت علما
اسلام (ف) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
نے کہا ہے کہ ہم اپنی تحریک کو آخری حد تک پہنچا کر دم لیں گے اور ٰانشائ اللہ ان کو دسمبر نہیں دیکھنے
دیں گے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے دھاندلی حکومت
کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، عوام مہنگائی سے
پریشان ہیں، تمہاری کرسی کی کوئی حیثیت نہیں، تمہاری حکمرانی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے عوام کا سمندر اٹھے گا، پی ڈی ایم
کے تحت ملک میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، انشائ اللہ ان کو دسمبر دیکھنے نہیں دیں گے۔جے
یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں جنگ لڑنا چاہتے ہیں
، تحریک چل پڑی ہے اب منزل پر جاکر رکے گی اور اسے اسے آخری حد تک پہنچا کر دم لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں