Record Of Jumping On 11 Motorcycles

بھکر کے نوجوان نے 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

Record Of Jumping On 11 Motorcycles

بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے12 موٹرسائیکلوں کے
اوپرسے کامیابی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا یوں تو پاکستان کے ٹیلنٹ
اور نوجوانوںکی قابلیت کی کئی مثالیں موجود ہیں اور ایسی کتنی ہی ایجادات ہیں
جن میں پاکستانی طلباءاور نوجوان پیش پیش رہے اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ
کرتے رہے جن میں خصوصاً یونیورسٹی کے طالبعلموں کے چند نام مشہور ہیں،

تاہم ُپاکستانی مزدور طبقہ بھی کسی طور کم نہیں ، پہلے ایک نوجوان نے 11موٹر
سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا تو ایک اور نوجوان
اسکا بھی ریکارڈ توڑ کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔بھکر کے باصلاحیت
نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ
کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ
کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔اس نوجوان کی ویڈیو نے
منظرِ عام پر آتے ہی سب کو حیران کر دیا ہے اور آصف مگسی کے بعد اب اس
قسم کے نئے ٹیلنٹ پر لوگ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹک ٹاک امریکہ کے ہاتھ بک گئی

Record Of Jumping On 11 Motorcycles

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل
ہونے پر ٹھٹہ کا نوجوان آصف راتوں رات مشہور ہوگیاتھا۔ٹھٹھہ سے
تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں
کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے
صارفین کی جانب سے اسے سراہا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر میجر
جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور
بلالیاتھا۔بعدازاں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ آصف کی ٹرینگ پاکستان
آرمی کے ماہرین کی نگرانی میں کرائی جائے گی تاکہ انہیں اولمپکس کے لیے
تیار کر نے کے بعد پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع دیا جا ئے۔

اس حوالے سے مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں