Maryam Nawaz's Appearance In NAB Has Canceled

صورتحال کشیدہ،مریم نواز کی نیب میں پیشی منسوخ کر دی گئی

Maryam Nawaz’s Appearance In NAB Has Canceled

موجودہ کشیدہ صورتحال میں مریم نواز کو نہیں سن سکتے، مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ
کردی، ان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نیب ،نیب لاہور نے نائب صدر ن لیگ
مریم نواز کو واپس جانے کی ہدایت کردی ہے، نیب حکام نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال
میں مریم نواز کو نہیں سن سکتے، مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی ہے، ان کو دوبارہ
طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کے مشتعل ہونے اور پولیس اور
کارکنان کے درمیان تصادم کے باعث صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی ہے۔کارکنان نے
پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
جس پر نیب حکام نے مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی ہے۔ اور مریم نواز کو واپس
جانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیب حکام نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں مریم نواز
سے کیس کی تحقیقات نہیں کی جاسکتیں، مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی ہے

ان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔جس پر مریم نواز نیب آفس سے واپس جاتی امراء روانہ
ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے
کارکنان کو منتشر کیا جا رہا ہے۔ اگر نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے اتنا ڈرتے
ہو تو پھر بلاتے کیوں ہو؟ اگر بلاتے ہو، تو پھر حوصلہ رکھو، جگر رکھو۔ پولیس نے پتھراؤ کرکے
میری گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کارکنوں کے قافلے کے ساتھ جاتی
امراء سے نیب آفس روانہ ہوئی تھیں،نیب نے مریم نواز کو جاتی امراء اراضی کی خریدو
فروخت کی تمام تفصیلات کے ساتھ آج طلب کررکھا تھا۔ نیب حکام نے مریم نواز کی طلبی
کا نوٹس اور سوالنامہ جاتی امراء ارسال کیا گیا تھا۔ سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ جاتی
امرا 1440 کینال اراضی کی تفصیلات سے نیب کو بتایا جائے۔

تحریک انصاف نے اپنی حکومت کا پہلا میگا پراجیکٹ مکمل کرلیا

Maryam Nawaz’s Appearance In NAB Has Canceled

زمین جب خریدی گئی تو ذرائع آمدنی کیا تھے؟ زمین کی خریداری کا طریقہ
کیا تھا؟ اراضی کا ٹیکس ادا کیا گیا؟ زمین زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی؟ ذرائع
کے مطابق مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں
خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال
اراضی خلاف قانون خریدی گئی اور سب سے زیادہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف
کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ایکڑ زمین منتقل ہوئی
اور زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا جبکہ 2015 میں
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے توسط لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا
جس کے تحت شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دے دیا گیا
جو شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

اس حوالے سے مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں