Most Popular Lockdown Strategy

سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی پر دنیا بھر کے میڈیا اور معروف سائنسدانوں کی تعریف

Most Popular Lockdown Strategy

پاکستان میں جون کے وسط میں کرونا کی 6 ہزار 800 کیسز
رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیسز نمایاں کمی
کے ساتھ 1209 پر آ گئے ہیں، ایمپیئریل کالج لندن نے اپنی حالیہ
سٹڈی میں پاکستان کو جولائی 2020 کے ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس
کی ری پروڈکشن میں چوتھا نمبر دیا۔

پاکستان میں جون کے وسط میں کرونا کی6 ہزار 800 کیسز
رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیسز نمایاں
کمی کے ساتھ 1209 پر آ گئے ہیں، دنیا نے وزیراعظم عمران
خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کو سراہا ہے جو انسانی زندگی
اور روزگار میں توازن کی حکمت عملی تھی۔

تیرہ جون کو پاکستان میں29 ہزار 546 ٹیسٹ ہوئے
اور 6825 کیس رپورٹ ہوئے،جو کہ ملک میں کورونا کیسز
کی سب سے زیادہ رپورٹ شدہ تعداد تھی،گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 22 ہزار 6 ٹیسٹ کئے گئے اور صرف 1206 کیس
مثبت آئے۔

پاکستان میں ہونے والے کل 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ
میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 399 پازیٹو تھے،جن میں
سے 2 لاکھ 19 ہزار 783 صحت یاب ہوچکے ہیں
اور 5769 اموات ہوئی ہیں تاہم وزیر اعظم کی جانب
سے مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کی وجہ سے خطے کے دوسرے
ممالک اور ترقی پذیر دنیاکی نسبت جن کی معیشت بری طرح تباہ
ہوئی ہے، پاکستان معاشی تباہی کے خوف سے باہر نکل آیا ہے۔

ڈالر سستا ہونے لگا

Most Popular Lockdown Strategy

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ
ابھی تک کا واحد حل سمارٹ لاک ڈائون ہی سامنے آیا ہے
، جو ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دیتا
ہے اور ہم اس سوچ کے بانیوں میں سے ہیں۔ایمپیئریل کالج
لندن نے اپنی ایک حالیہ سٹڈی میں پاکستان کو جولائی 2020 کے
ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی ری پروڈکشن میں چوتھا نمبر دیا ہے۔

پاکستان نے 0.73 ریٹ حاصل کیا ہے جبکہ انسدا کووڈ کاوشوں
میں ایک سے نیچے کی شرح کو بہترین قرار دیا ہے۔دلچسپ بات یہ
ہے کہ پاکستان سے اوپر کا درجہ حاصل کرنے والے ممالک جرمنی
اور پرتگال کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سمارٹ لاک ڈائون
کے تصور کی وکالت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم
سے اپنے خطاب میں بار بار حفاطتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین
کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ان اقدامات کے نتائج ظاہر ہوئے
ہیں، آپ کئی ترقی پذیر ممالک اس پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں۔

جرمن، اٹلی، پرتگال بھی کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے شہری
شٹ ڈائون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ممالک
اب پورے ملک کو بند کرنے کے برعکس زیادہ کیسز والے علاقوں
کو بند کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی بزنس سٹینڈرڈ نے
وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو سراہا۔
سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کا مقصد ملک اور بالخصوص روزانہ
اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جہاں پہلے
ہی بڑی تعداد میں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Most Popular Lockdown Strategy

وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف دنیا کے مختلف ممالک بلکہ بین
الاقوامی اداروں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی صحت اور ذرائع
معاش میں توازن پیدا کرنے کے مطالبہ کی حمایت کی جس کا مقصد
غربت اور بھوک سے زیادہ اموات کے خطرات سے لوگوں کو بچانا
ہے۔ دنیا کے 90 ممالک میں غربت و عدم مساوات کے خلاف کام
کرنے والی 20 این جی اوز کی کنفیڈریشن آکسیفم کے مطابق سال
کے اختتام تک کورونا سے منسلک بھوک و افلاس کے باعث
روزانہ 12 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں