Medicines Latest Prices In Pakistan

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی اجازت دے دی

Medicines Latest Prices In Pakistan

وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو کنزیومر پرائس
انڈیکس (سی ہی آئی) کے تحت ادویات کی قیمتوں میں
اضافے کی اجازت دی جس کے بعد ڈریپ نے بھی
نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 7 تا 10 فیصد
اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے
ادویہ ساز کمپنیوں کو کنزیومر پرائس انڈیکس سی ہی آئی
کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی
جس کے بعد ڈریپ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
جس کے مطابق فارما کمپنیز کو ادویات کی قیمت
میں 7 تا 10 فیصد اضافے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریپ نے وفاقی حکومت و ڈریپ
کی پالیسی بورڈ کی منظوری و سفارش پر ڈرگ پرائسنگ
پالیسی 2018ء میں ترمیم کی ہے جس کے بعد اب سے
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس
سی پی آئی کے مطابق ہر سال وزارت قومی صحت
کرے گی۔

دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے
بعد عوام کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ کورونا
کی وجہ سے حالات پہلے ہی خراب ہیں، ایسے مشکل
وقت میں اگر ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
گیا تو لوگوں کے لئے صحت کا خیال رکھنا مشکل ہو جائے
گا۔

بیٹے نے احساس پروگرام کی رقم بارہ ہزار چھین کر ماں کو قتل کر دیا

Medicines Latest Prices In Pakistan

شہریوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام
پر ظلم قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ
ادویات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اب
مزید اضافہ نہ کیاجائے۔ خیال رہے کہ اس وقت
پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کی لپیٹ میں
آچکا ہے۔

جس کے بعد ایک مرتبہ پاکستان میں ادویات کی
کمی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ تاہم اب قیمتوں میں
بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد عوام
مزید مشکلاتکا شکار ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ
برس کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق
بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 5.14 فیصد جبکہ دیگر
تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافے کی
اجازت دی گئی تھی۔

اس حوالے سے مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں