ICC T20 Cup 2020

آئی سی سی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ

ICC T20 Cup 2020

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی خالی ہونیوالی ونڈو میں آئی پی
ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائیگا
کیوںکہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت
خراب ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی
کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے
کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء
ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابقآئی سی سی جمعے
کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے
کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اس خالی ہونے والی ونڈو
میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب
امارات میں کیا جائے گا کیوں کہ بھارت میں کورونا
کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے وفاقی وزیر سیاحت سائمن
برمنگھم نے واضح کیاکہ سرحدیں دسمبر تک بند رکھی جائیں
گی۔

کیا سائنس دانوں کی جگہ کرونا وائرس پر کام روبوٹس کریں گے ؟

ICC T20 Cup 2020

بعد ازاں صورتحال دیکھ کر پابندی کی مدت میں توسیع
ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد
رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے،

قبل ازیں حکومت کی طرف سے سرحدیں ستمبر کے
وسط تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، ایک موہوم
سی امید باقی تھی کہ شاید میگا ایونٹ کے رواں سال
انعقاد کا کوئی راستہ نکل آئے لیکن نئی صورتحال اور وزیر
صحت کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد اب کوئی
امکان نظر نہیں آتا۔

آئی سی سی کی گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں ٹی ٹونٹی
ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ موخر کر دیا گیا تھا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی خالی ہونیوالی ونڈو میں آئی پی
ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائیگا
کیوںکہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت
خراب ہیں۔

اس حوالے سے مزید جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں