کشمیری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، طاقتورممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ آر ایس ایس آئیڈیالوجی کا آئینہ دار ہے اور طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا

مقبوضہ کشمیرکامحاصرہ 100دن سے جاری ہے، محاصرہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ آر ایس ایس آئیڈیالوجی ظاہرکرتاہے، کشمیری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، طاقتورممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کہا تھا کہ بھارت ہندؤوں کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی پر اسرائیلی طرز پر بستیوں کی تعمیر کرے گا، پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کو 115واں روز ہے، برفباری اور سرد موسم میں کشمیریوں کو کھانے کی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے،

د وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں